• نومبر 25, 2020

گلوکار عدنان سمیع کو ’پدما شری ایوارڈ‘ دینے پر بھارتی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ

بھارت میں 71 ویں یومِ جمہوریہ کے موقع پر 141 افراد کو مختلف شعبہ ہائے زندگی میں خدمات سر انجام دینے پر ’پدما شری ایوارڈ”دئے جن میں سابق پاکستانی گلوکار عدنان سمیع بھی شامل ہیں۔شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے دوران اداکارہ سوارا بھاسکر نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مودی سرکار کو کہا کہ سابق پاکستانی گلوکار عدنان سمیع کو پدما شری ایوارڈ سے نوازانہ اس بات کی گواہی ہے ’بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو پاکستان سے محبت ہے مودی سرکار نفرت کی سیاست پھیلانے کے علاوہ کچھ نہیں کر رہی ہے ۔اداکارہ نے مزید کہا کہ ’ایک طرف بی جے پی ہم متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو گالیاں دیتی ہے، ہم پر تشدد کرتی ہے،۔سوارا نے کہا کہ ہماری حکومت کو ہر طرف صرف پاکستان ہی نظر آتا ہے ہم سے ہمارا حق چھینا جارہا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

مہوش حیات کو تمغہ امتیازملا، سفارش کس نے کی

Read Next

صدر مملکت سے گورنر سندھ کی ملاقات

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے