• جولائی 30, 2021

گلوکار عارف لوہار کی والدہ لندن میں انتقال کرگئیں

لاہور: معروف گلوکار عارف لوہار کی والدہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں،مرحومہ کو لندن میں سپردخاک کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق فلائٹس بند ہونے کے باعث عارف لوہار والدہ کا آخری دیدار بھی نہ کرسکے ۔گلوکار کے بھائی ڈاکٹر ارشد اور خاندان کے دیگر افراد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف لوہار نے بتایا کہ والدہ کچھ عرصہ سے علیل تھیں،انہوں نے مداحوں سے انکی مغفرت کیلئے دعا کی اپیل کی۔عارف لوہار کی اہلیہ کا انتقال چند روز قبل ہوا تھا۔

شوبز شخصیات نے عارف لوہار سے ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بالی وڈ سٹار عامر خان اور ان کی اہلیہ میں طلاق ہوگئی

Read Next

حکومت کا ملکی سطح پر ‘کامیاب پاکستان’ پروگرام فوری شروع کرنے کا اعلان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے