• جولائی 6, 2022

گلوکار امانت علی کے والد استاد نزاکت علی انتقال کرگئے

لاہور: پاکستان کے معروف گلوکار امانت علی کے والد انتقال کرگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پاکستان کے نوجوان گلوکارہ امانت علی نے اپنے والد استاد نزاکت علی خان کے انتقال کی خبر شیئر کی۔

امانت علی کی ٹیم کی جانب سے انسٹاگرام سٹوری پوسٹ کی گئی جس میں بتایا گیا کہ امانت علی کے والد انتقال کرگئے ہیں۔

انسٹاگرام سٹوری میں یہ بھی بتایا کہ گلوکار کے والد کی نمازِ جنازہ فیصل آباد کی امام بارگاہ قصرِ سکینہ میں ادا کی گئی۔

امانت علی نے اپنے والد کے قُل شریف کے حوالے سے بھی مداحوں کے ساتھ تفصیلات شیئر کی جبکہ گلوکار کی ٹیم کی جانب سے بھی گلوکار کے والد کی مغفرت کے لیے دُعا کی گئی۔

استادحامد علی خاں،استاد غلام علی خاں،شفقت علی خاں،سجاد علی،حمیر اچنا،شبنم مجید،حمیر اارشد،سائرہ نسیم،ولی حامد،ساحر علی بگا،عینی طاہرہ، شاہدہ منی،جواداحمد،میگھا،عینی خان سمیت دیگر نے استاد نزاکت علی خاں کے انتقال پر گہرے رنج و غم کااظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ خدا کی ذات مرحوم کی اگلی منزلیں آسان کرے اوراہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کامن ویلتھ ،ورلڈ چیمپئن شپ کیلئے پاکستانی ویٹ لفٹنگ ٹیم کا اعلان

Read Next

سٹیج اداکاراؤں کی قابل اعتراض ویڈیوز بنانے والا ملزم گرفتار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔