• اکتوبر 30, 2020

گلوکارہ صنم ماروی بچوں کی حوالگی کیلئے عدالت کے باہر روتی رہیں

لاہور: گلوکارہ صنم ماروی بچوں کی حوالگی کیلئے عدالت کے باہر روتی رہیں۔ گلوکارہ صنم ماروی نے بچوں کی حوالگی کیلئے گارڈین کورٹ سے رجوع کررکھا ہے جس سلسلے میں وہ عدالت میں پیش ہوئیں لیکن ان کے سابق شوہر بچوں کے ہمراہ پیش نہیں ہوئے۔ سابق شوہر کی جانب سے بچوں کو نہ لانے پر صنم ماروی بچوں کو دیکھنے کیلئے کمرہ عدالت کے باہر روتی رہیں۔ صنم ماروی کا کہنا تھا کہ بچوں کے بغیر راتوں کو نیند نہیں آتی، ایک ماں بچوں کے بغیر کیسے رہتی ہے کوئی اور اندازہ نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ 6 ماہ سے سابق شوہر نے زبردستی بچوں کواپنے پاس رکھا ہوا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کراچی میں آٹا سب سے زیادہ مہنگا ہوگیا

Read Next

بلاول اپنے انکل نواز شریف کو کہیں قانون کی حکمرانی کیلئے عدالت میں پیش ہوں،شبلی فراز

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے