• اکتوبر 22, 2021

گلوکارہ برٹنی سپئرز کو ذاتی جائیداد کے حقوق واپس مل گئے، گارڈین شپ معطل

نیویارک:  امریکی عدالت نے گلوکارہ برٹنی سپئرز کو ذاتی معاملات اور جائیداد کے حقوق واپس دے دیئے، عدالت نے برنٹی کے والد سے گلوکارہ کی جائیداد کی گارڈین شپ معطل کر دی۔

امریکا کی نامور پاپ گلوکارہ برٹنی سپئرز کو ریلیف مل گیا، عدالت نے ان کے والد جیمی سپیئرز کو تمام اثاثے گلوکارہ کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے کہا ہے کہ فیصلہ گلوکارہ کی زندگی میں بہتری کے لیے کیا گیا۔

برٹنی سپیئرز کی ذہنی حالت کےباعث ان کے والد جیمی سپیئرز نے 2008 میں ایک عدالتی حکم نامے کے تحت اپنی بیٹی کی جائیداد اور زندگی کے معاملات کا کنٹرول سنبھالا تھا، برٹنی نے الزام لگایا تھا کہ ان کا اپنی زندگی پر کوئی حق نہیں رہا، ہرکام کا فیصلہ والد کرتے ہیں۔

عدالتی فیصلے کے موقع پر لاس اینجلس مں برٹنی کے مداح جمع ہو گئے اور گلوکارہ کے حق میں نعرے لگائے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کوئٹہ: پٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے مرغی کے نرخوں کو بھی پر لگ گئے

Read Next

گلوکارہ شکیرا پر جنگلی سْوروں نے حملہ کر دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے