• جنوری 28, 2022

گلوکارعاطف اسلم کے ٹی وی ڈرامے کا پہلا ٹیزر جاری

لاہور: گلوکارہ عاطف اسلم کے آنیوالے ٹی وی ڈرامے کا پہلا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے جس میں عاطف اسلم کو دیکھا جاسکتاہے۔

عاطف اسلم کے ٹی وی ڈیبیو کی پہلی جھلک نے ان کے مداحوں کو دیوانہ کر دیا جس کے بعد نا صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی عاطف اسلم ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگا۔

سیف حسن کی ہدایتکاری میں بننے والے ڈرامے سنگ ماہ میں نعمان اعجاز، ثانیہ سعید، کبریٰ خان، میکال ذوالفقار اور عمیر رانابھی شامل ہیں۔ اداکاری میں یہ عاطف اسلم کا پہلا تجربہ نہیں ہوگا اس سے قبل وہ سال 2011 میں شعیب منصور کی فلم بول میں کام کرچکے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کامیابی کیلئے سہارے نہیں پرفارمنس ضروری: حرا مانی

Read Next

کوئٹہ میں لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوبناکر بلیک میل کرنے کا شرمناک فعل، 2 ملزم گرفتار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے