• نومبر 25, 2020

گستاخانہ خاکوں کا معاملہ: وزیراعظم کا مسلم ممالک کے سربراہان کو خط

لاہور:گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر وزیراعظم نے مسلم ممالک کے سربراہان کو خط لکھ دیا۔

خط میں مزید کہا گیا کہ یورپ میں مساجد کو بند، حجاب پر پابندیاں لگائی جا رہی ہیں، پادریوں و مذہبی پیشواؤں کو مذہبی لباس پہننے کی آزادی ہے، ہولوکاسٹ کی طرح مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کے یورپ میں واقعات ہو رہے ہیں۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے 12 سے 18 ربیع الاول تک ملک بھر میں ہفتہ عشقِ رسول ﷺ منانے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نے کابینہ اجلاس میں ہفتہ عشق رسولؐ منانے کی تجویز دی جس پر وزیر اعظم عمران خان نے پیر نور الحق قادری کی تجویز سے اتفاق کیا اور ہدایت کی کہ ہفتہ عشق رسول ﷺ کا حتمی پلان تیار کیا جائے۔ صوبے بھی وفاقی حکومت کی ہدایات کے مطابق ہفتہ عشق رسولؐ منائیں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ایف بی آر نے فلم سٹار فواد خان کے گرد گھیرا تنگ کر دیا

Read Next

اپوزیشن دشمن کے بیانیے کو تقویت دے رہی ہے،شبلی فراز

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے