• نومبر 27, 2020

گستاخانہ خاکوں کا معاملہ،فرانسیسی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی

اسلام آباد:پاکستان نے گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر فرانسیسی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔ پاکستان نے فرانسیسی سفیر کے سامنے دو ٹوک موقف رکھا اور احتجاجی مراسلہ تھمایا۔  دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کسی صورت برداشت نہیں، ناموس رسالت ؐ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، گستاخانہ خاکوں سے پوری دنیا میں غم و غصہ پایا جاتا ہے، اقوام متحدہ فی الفور نفرت انگیز بیانیہ کا نوٹس لے، نفرت کے بیج بوئے جا رہے ہیں اس کے نتائج شدید ہوں گے، فرانسیسی صدر کے غیر ذمہ دارانہ بیانات نے جلتی پر تیل کا کام کیا، آزادی اظہار رائے کی آڑ میں مسلمانوں کی دل آزاری کا کسی کو حق نہیں۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کچھ عرصہ قبل چارلی ہیبڈو نے گستاخانہ خاکے شائع کیے، فرانسیسی اخبار کی ناپاک جسارت پر شدید احتجاج اور مذمت کی ہے، کبھی قرآن پاک کو شہید کرنے کے واقعات سامنے آتے ہیں، وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں اسلامو فوبیا کیخلاف آواز اٹھائی، وزیراعظم نے بانی فیس بک سے اسلام مخالف مواد روکنے کا کہا، او آئی سی کے آئندہ اجلاس میں جامع قرارداد پیش کروں گا، 15 مارچ اسلامو فوبیا کیخلاف عالمی دن کے طور پر طے کرنے کی تجویز دیں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

چین سے مار کھانے والے بھارتی حکمران بڑی بڑھکیں مارنے لگے

Read Next

فرانسیسی صدر کے غیر ذمہ دارانہ بیانات، جلتی پر تیل کا کام کیا،شاہ محمود قریشی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے