• ستمبر 26, 2021

گرین لائن بس منصوبہ: گورنر سندھ نے کراچی کے باسیوں کیلئے اچھی خبر سنا دی

کراچی:  کراچی میں وفاقی حکومت کے زیر اہتمام گرین لائن بس منصوبہ حتمی مراحل میں داخل ہوگیا۔ گرین لائن بس منصوبے کے لئے 80 بسیں تیار ہو گئیں۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی کے باسیوں کے لئے اچھی خبر سنا دی۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے بسوں کی تیاری اور روانگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دو بحری جہاز چینی بندگاہ سے کراچی پورٹ کے لئے روانہ ہوگئے ہیں، تیار کی جانے والی بسیں رواں ماہ میں کراچی پورٹ پر پہنچ جائیں گی۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ جہاز تیانجن پورٹ سے اگست کے وسط تک نکل جائیں گے، امید ہے کہ ایک ہفتہ کے اندر ان بحری جہاز پر لوڈ ہو کر جلد کراچی پہنچیں گی۔ گرین لائن بس منصوبے سے شہریوں کو ٹرانسپورٹ کے مسائل سے کچھ ریلیف ضرور ملے گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

نور مقدم کیس میں ملوث تمام افراد کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے: شیخ رشید

Read Next

ڈیوٹی میں کمی کے باوجودسیمنٹ ایک سال میں 20 فیصد مہنگا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے