• اکتوبر 26, 2021

گرین لائن: بسیں کراچی پہنچتے ہی سست روی کا شکار اورنج لائن منصوبے کی قسمت بھی چمک اٹھی

کراچی: گرین لائن بس منصوبے کی بسیں کراچی پہنچیں تو برسوں سے سست روی کا شکار اورنج لائن منصوبے کی قسمت بھی چمک اٹھی۔

برسوں بعد کراچی والوں کے لیے ٹرانسپورٹ کی بہترسہولت دستیاب ہونے کوہے۔ گرین لائن منصوبے کے لیے بسیں کراچی پہنچیں تو سندھ حکومت کے اورنج لائن بس منصوبے کی قسمت بھی چمک اٹھی، ورکرز کو منصوبے پر کام کی رفتار تیز کرنے اور اسے بروقت مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔

پانچ سال سے سست روی کا شکار اورنج لائن منصوبہ مکمل ہونے سے ہزاروں افراد کو ریلیف ملے گا لیکن ابھی اس میں تاخیر شہریوں کی شدید تکلیف کا باعث ہے۔ سندھ حکومت کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ سب کچھ تیار ہے بسیں بھی اگلے سال جنوری تک آجائیں گی۔

پانچ کلومیٹر طویل منصوبے کے انفراسٹرکچر کا 65 فیصد کام مکمل کرلیا گیا۔ صوبائی حکومت کے دعوے کے مطابق بسوں کا انتظار مزید کرنا ہوگا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پاکستان کپ ویمنز ون ڈے کے ٹائٹل پر چیلنجرز کا قبضہ

Read Next

خیبرپختونخوا میں سزاؤں کا تعین اور ان میں کمی سے متعلق قانون سازی کرلی گئی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے