• ستمبر 20, 2021

گرین لائن بسیں اکتوبر میں کراچی کی سڑکوں پر نظر آئیں گی: حلیم عادل شیخ

کراچی: سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے بلاول بھٹو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے 13 سال میں کراچی شہر کو ایک بس نہیں دی، گرین لائن بسیں اکتوبر میں کراچی کی سڑکوں پر نظر آئیں گی۔

حلیم عادل شیخ نے اپنے وڈیو بیان میں کہا کہ کراچی کے تین بڑے نالوں پر وفاق کا اس پیکیج کے تحت کام مکمل ہوچکا ہے، گٹر، کچرے، صفائی کا کام بھی شہری حکومت سے لیکر وزیراعلیٰ کے ماتحت ہے، ایک بوند پانی بھی بلاول کی حکومت کراچی کو نہیں دے سکی، بلاول کو جھوٹ بولتے ہوئے تھوڑی سی حیاء اور شرم آنی چاہیے، بلاول ہاؤس میں جب شعلے جل رہے تھے تو اسے بجھانے بھی وزیراعظم کی فائر بریگیڈ آئی تھی، کراچی کے گٹروں پر اب وزیراعلیٰ کے ساتھ بلاول کی بھی تصاویر لگیں گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سعودی عرب نے چینی کورونا ویکسین سائنوویک اورسائنوفارم کی منظوری دے دی

Read Next

ٹیسلا کمپنی کا انسان نما روبوٹ بنانے کا اعلان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے