• اکتوبر 22, 2020

گرمی بڑی،گلشیئر پگھلتے رہے تو نتیجہ علاقے ریگستانوں کی شکل اختیار کرلیں گے ،وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان شجرکاری مہم کے دوران پودا لگایا۔ وزیراعظم نے شجرکاری مہم سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹائیگرز فورس کو مبارکباد دیتا ہوں، ایک دن میں 35 لاکھ درخت لگائے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ملکوں میں پاکستان کا نمبر 8واں نمبرہے،اللہ نے ہمیں یہ طاقت دی ہے کہ ہم موسمیاتی تبدیلی سے نمٹ سکتے ہیں۔ وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ گرمی بڑی،گلشیئر پگھلتے رہے تو نتیجہ علاقے ریگستانوں کی شکل اختیار کرلیں گے،ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ پاکستان کو مشکل سے نکالیں۔ پاکستان میں شدید گرمی کی وجہ سے بہت اثرات آئے ہیں،موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ڈیڑھ لاکھ ٹن گندم کی کمی کا سامنا ہوا۔ درخت اورجنگلات ختم کرنے سے ملک کو شدید نقصان پہنچا،ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ پاکستان کو ہرا بھرا کریں، یہ جنگ لمبی چلے گی مگر شکر ہے کہ ہم نے یہ راستہ چن لیا ہے،شہروں میں بھی کوئی ایسی جگہ نہیں چھوڑنی جہاں درخت نہ ہوں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لاہور کے ساتھ نیا شہر بنانے جا رہے ہیں جو راوی کو بھی زندہ کرےگا،دریائے راوی دیکھتے ہی دیکھتے گندا نالہ بن گیا،راوی میں سردیوں میں گندگی ہوتی ہے۔ ہمیں اپنے دریاؤں کو بھی صاف کرنا ہے درخت اگانے سے آلودگی بھی کم ہوگی

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ضلع وسطی میں نالوں میں پانی کی نکاسی میں بڑی رکاوٹ گرین لائن بن گئی ہے،وزیر بلدیات ناصر حسین

Read Next

جنرل اسمبلی کے نئے منتخب صدر پاکستان کے دو روزہ دورہ پر آج پہنچ رہے ہیں

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے