• اپریل 14, 2021

گرفتاری سے بچنے کیلئے مریم نواز نے عبوری ضمانت کیلئے درخواست دائر کردی

لاہور( )مسلم لیگ(ن) کی نائب صدرمریم نواز نے عبوری ضمانت کیلئے لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مریم نواز پارٹی رہنمائوں اوراپنے وکیل کے ہمراہ اچانک لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئیں۔ جہاں پر انہوں نے اپنے وکیل کے ذریعے عبوری ضمانت کیلئے درخواست دائر کردی ہے ۔واضح رہے کہ نیب لاہور نے مریم نواز کو 26مارچ کو طلب کررکھا ہے اور مریم نواز نے ممکنہ گرفتاری سے بچنے کیلئے حفاظتی ضمانت حاصل کرنے کیلئے عدالت سے رجوع کیا ہے ۔دوسری جانب مریم نواز نے نیب کی طلبی کو عدالت میں چیلنج کررکھا ہے اور عدالت نے مریم نواز کو مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم بھی دے رکھا ہے

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

چیئرمین سینیٹ الیکشن :یوسف گیلانی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

Read Next

اسلام آباد سمیت 9 اضلاع میں تعلیمی اداروں کی بندش میں 11 اپریل تک توسیع

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے