• جولائی 6, 2022

گراؤنڈ میں جھنڈا لہرانے پر پاکستان ٹیم کیخلاف دائر درخواست مسترد

ڈھاکہ: بنگلا دیش کی عدالت نے میرپور کے شیر بنگلا کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس کے دوران پاکستان کا قومی پرچم لہرانے پر ٹیم کے ارکان کے خلاف دائر درخواست کو مسترد کر دیا۔

بنگلا دیش مکتیودھ منچا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری نے ایڈیشنل چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا۔ درخواست میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان، کوچ اور مینیجر سمیت تمام اسکواڈ ارکان کو نامزد کیا گیا تھا۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا تھا کہ شیر بنگلا نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کے اکیڈمی گراؤنڈ میں حکومت کی اجازت کے بغیر پاکستانی پرچم لہرانے کی مشق کی گئی۔ عدالت نے درخواست گزار کے مؤقف کا جائزہ لینے کے بعد پاکستان ٹیم کے خلاف دائر درخواست کو مسترد کر دیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ سے متعلق انضمام کا انکشاف

Read Next

حفیظ، شعیب ملک سلیکشن کمیٹی کے فیوچر پلانز سے آؤٹ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔