• ستمبر 26, 2021

گجر اور اورنگی نالے پر تجاوزات کے خاتمے کیلَئے کارروائی جاری

کراچی: سپریم کورٹ کے احکامات پر گجر اور اورنگی نالے پر تجاوزات کے خاتمے کیلَئے کاروائی جاری ہے، ناظم آباد چار نمبر میں عدالتی حکم امتناعی کے باوجود معتدد مکانات کے حصے مارکنگ کے تحت مسمار کر دئیے گئے، کے ایم سی حکام کے مطابق آئندہ چند روز میں گجر اور اورنگی نالے سے تجاوزات کا مکمل خاتمہ کرکے کلیر کردیا جائے گا۔

کے ایم سی حکام کی جانب سے ناظم آباد چار نمبر میں ہیوی مشینری اور افرادی قوت کے ذریعے گجر نالے کے اطراف کی گئی مارکنگ کے تحت تجاوزات مسمار کی گئیں۔ کارروائی کے دوران لوئرکورٹ اور ہائی کورٹ سے حکم امتناعی حاصل کرنے والے مکانات بھی مسمار کئے گئے۔ کے ایم سی حکام کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔

گجر نالے کے دونوں اطراف چھبیس کلو میٹر میں سے ساڑھے پچیس کلومیٹر رقبہ کلیئر کردیا گیا ہے۔ بچے کھچے چند مکانات آئندہ چند روز میں مسمار کرکے ترقیاتی کام تیزی سے کئے جائینگے جبکہ اورنگی نالے کے دونوں اطراف تقریبا تئیس کلو میٹر رقبہ کلیر کرالیا گیا ہے ۔ رہ جانے والی سات فیکٹریز بھی چند دنوں میں مسمار کردی جائیں گی۔ حکام کے مطابق حکومتی پالیسی کے تحت متاثرین کو معاوضہ کی ادائیگی بھی کی جارہی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

فلسطین، شام میں بھی امن نہیں لیکن کوئی بات کرنے کو تیار نہیں: گوہر خان

Read Next

کورونا کی چوتھی لہر مزید 91 جانیں لے گئی، 24 گھنٹے میں 4075 نئے مریض

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے