• دسمبر 1, 2021

گجرات: پسند کی شادی کرنے والی لڑکی سیشن کورٹ کے باہر قتل

گجرات: پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو سیشن کورٹ کے باہر قتل کردیا گیا۔

گجرات میں اندوہناک واقعہ پیش آیا جہاں پر جواں سالہ لڑکی کو پسند کی شادی کرنے کی سزا موت دی گئی اور نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر کے 22 سالہ منیبہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

وکیل کے مطابق مقتولہ نے پسند کی شادی کی تھی اور وہ عدالت میں بیان دینے آئی تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ کرائم سین یونٹ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر تمام شواہد اکٹھے کئے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بھارتی پنجاب، کسانوں نے اکشے کمار کی فلم کی نمائش روک دی

Read Next

ملتان میں پارکنگ سٹینڈ مافیا بیشتر شاہراہوں پر قابض، گھنٹوں ٹریفک جام معمول بن گیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے