• جولائی 28, 2021

گجرات: تیز آندھی اور طوفانی بارش، مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق

گجرات: گجرات میں تیز آندھی اور طوفانی بارش کے باعث مختلف حادثات میں 4 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

لاری اڈا میں ہورڈنگ بورڈ گرنے سے 70 سالہ مہندی خاں اور اس کی بیوی جاں بحق ہو گئے۔ پرانی فروٹ منڈی میں 72 سالہ محنت کش دیوار گرنے سے جاں بحق ہو گیا۔ مدینہ سیداں میں گھر کی دیوار گرنے سے دو بہنیں جاں بحق ہو گئیں۔

گرین ٹاؤن میں گھر کی دیوار گرنے سے خاتون جاں بحق ہو گئی جبکہ شدید آندھی اور طوفان کے باعث بجلی کے پول اور درخت گرنے کے کئی واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

شوہر حق مہر میں لکھی ہر شے بیوی کو دینے کا پابند: لاہور ہائیکورٹ

Read Next

پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب خواتین ونگ کی صدر ثانیہ کامران کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے