
گال: ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کے جرمی سولوزانو بال لگنے سے شدید زخمی ہو کر میدان سے ہسپتال پہنچ گئے۔
سری لنکا کے خلاف سیریز کے افتتاحی میچ میں مہمان کرکٹر جرمی سولوزانو کو سلی پوزیشن پر فیلڈنگ کے دوران گیند لگی، زور دار شاٹ ہیلمٹ پہنے فیلڈر کے سر پر لگی جس سے ڈیبیو ٹیسٹ کھیلتے چھبیس سالہ سولوزانو شدید زخمی ہوگئے۔
سولوزانو کو شدید زخمی ہونے پر ابتدائی طبی امداد دی گئی لیکن آرام نہ آنے پر مہمان کھلاڑی کو علاج کے لیے فوری طور پر سٹریچر پر ڈال کر پہنچایا گیا ۔
0 Reviews