• اکتوبر 26, 2021

کے پی فوڈ اتھارٹی کا مردان میں کریک ڈاؤن، 14سو کلو سے زائد مضر صحت گڑ برآمد

پشاور: خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے مردان میں کریک ڈاؤن کے دوران گڑ کھانیوں سے 14سو کلو سے زائد مضر صحت گڑ برآمد کر لیا۔

فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق مردان میں مختلف علاقوں میں کارروائی کی گئی جس کے دوران گڑ گھانیوں سے 1400 کلو سے زائد مضر صحت گڑ برآمد ہوا، گڑ میں چینی اور مضرصحت کیمکلز استعمال کیا جا رہا تھا، کارروائی کے دوران 2 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

مردان سٹی میں خلاف ورزی پر 5 بیکری یونٹس سیل کیے گئے، بیکری یونٹس سے 250 کلوغیر معیاری سویٹس برآمد ہوئے، بیکری سے بڑی تعداد میں خراب انڈے بھی ضائع کر دیئے گئے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بارکھان:پسند کی شادی پر دو قبائل میں خونریزی،5افراد جاں بحق

Read Next

‘پاکستانی سیاست میں چار ماہ بہت اہم، پاکستان بڑے حساس وقت سے گزر رہا ہے’

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے