• ستمبر 18, 2021

کے پی ایل: اوورسیز وارئرز نے باغ اسٹالینز، ٹائیگرز نے لائنز کو ہرا دیا

مظفرآباد:  کے پی ایل میں اوورسیز وارئرز نے باغ اسٹالینز کو پانچ وکٹ سے ہرا کر جیت کا مزہ چکھ لیا، مظفرآباد ٹائیگرز نے کوٹلی لائنز کو 5 وکٹ سے ہرا دیا، ذیشان اشرف ایونٹ کے پہلے سنچری میکر بن گئے۔

مظفر آباد اسٹیڈیم میں اوورسیز وارئرز نے باغ اسٹالنیز کے ایک سو ستاسی رنز کا ہدف بیسویں اوور میں پورا کیا، کپتان شان مسعود کے تہتر رنز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے، جواب میں حیدر علی نے اکانوے رنز کی فاتحانہ اننگز کھیلی۔

اس سے پہلے کوٹلی لائنز کا 195 رنز کا ہدف مظفر آباد ٹائیگرز نے پانچ وکٹ پر پورا کیا، فاتح ٹیم کے ذیشان اشرف نے ایونٹ کی پہلی سنچری داغ ڈالی ، ایک سو سات رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کے ساتھ مین آف دی میچ قرار پائے، لیگ میں آج بھی دو میچ کھیلے جائیں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

گلگت بلتستان میں موسم گرما کی تعطیلات میں مزید توسیع، نوٹیفکیشن جاری

Read Next

دنیا کا سب سے باکفایت کھانا بنانے والا روبوٹ تیار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے