• ستمبر 23, 2021

کے پی ایل، میرپور رائلز نے اوورسیز وارئرز کو4 وکٹ سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا

مظفرآباد: کے پی ایل میں میرپور رائلز نے اوورسیز وارئرز کو4 وکٹ سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، آر یا پار کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا، فاتح ٹیم فائنل میں رسائی پائے گی۔

کشمیر پریمئر لیگ کے پہلے الیمنیٹر یعنی آر یا پار کے میچ میں اوورسیز وارئرز نے 161 رنز کا ہدف دیا جسے میرپوررائلز نے 19ویں اوور میں چھ وکٹ پر پورا کر لیا۔ شرجیل خان 30، کپتان شعیب ملک نے ستائیس رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی، کشمیری بولر شاداب مجید چار وکٹوں کے ساتھ مین آف دی میچ قرار پائے۔

دوسرے المینیٹر میں فاتح ٹیم میرپور رائلز کا راولاکوٹ ہاکس سے آج مقابلہ ہو گا، دونوں ٹیمیں دن ساڑھے تین بجے مدمقابل ہوں گی۔

کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم پہلی فائنلسٹ ٹیم مظفرآباد ٹائیگرز کے خلاف اِن ایکشن ہو گی۔ کے پی ایل، پہلے ایڈیشن کا فائنل 17 اگست کو کھیلا جائے گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

انگلش کرکٹر جوروٹ نے ٹیسٹ میں 9000 رنز کا سنگ میل عبور کر لیا

Read Next

ماڈل نایاب کے قتل کیس کا ڈراپ سین، سوتیلے بھائی نے گلا دبا کر موت کی نیند سلایا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے