• اکتوبر 24, 2020

کے الیکٹرک کی بجلی ایک روپے 54 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست

کراچی: کراچی کے شہریوں کیلئے بری خبر، کے الیکٹرک نے بجلی ایک روپے 54 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی نیپرا میں جمع کرا دی، نیپرا سولہ ستمبر کو سماعت کرے گا۔

کے الیکٹرک نے ورکنگ کیپٹل کی لاگت کی مد میں بجلی 65 پیسے قرضے کی لاگت پر نظرثانی کی مد میں 10 پیسے گروتھ کی مد میں 29 پیسے اور نارمل ورکنگ کیپیٹل کی مد میں فی یونٹ بجلی میں 50 پیسے کا اضافہ مانگا ہے۔ کے الیکٹرک نے سرمایہ کاری پر منافع کی شرح 17.05 فیصد سے بڑھا کر 41.94 فیصد کرنے کی درخواست کی ہے۔

نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 16ستمبر کو سماعت کرے گی اور اس حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ اس سے قبل کے الیکڑک صارفین کے لئے ایک روپے نو پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی جاچکی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بلوچستان میں پولیو کا نیا کیس، 34 ماہ کے بچے میں وائرس کی تصدیق سے تعداد 17 ہو گئی

Read Next

پی ایم ڈی سی نے ملک کے 10 میڈیکل کالجوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے