• جون 14, 2021

کے الیکٹرک کی ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن ٹرپ، کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل

کراچی:  کراچی میں کے الیکٹرک کی ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کر گئی، 45 گرڈ سٹیشن بند ہوگئے، جس کے باعث گلستان جوہر، گلشن اقبال، سرجانی ٹاؤن سمیت کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق ای ایچ ٹی ٹرپپنگ سے گلستان جوہر، نیو کراچی، گلشن اقبال، لیاری، کھارا در، لی مارکیٹ، بفرزون شادمان ٹاون، ناگن چورنگی، سرجانی ٹاون میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ ڈیفنس فیز 7 سمیت مختلف فیز میں بھی بجلی کی فراہمی بند ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ ملک کا پورا سسٹم اس وقت بالکل نارمل ہے، پاور ڈویژن این ٹی ڈی سی اور کے الیکٹرک کے اہلکار بجلی بحالی میں مصروف ہیں، ٹرپنگ کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سندھ میں کورونا کے باعث نافذ پابندیاں دو ہفتے تک برقرار رکھنے کا فیصلہ

Read Next

کورونا سے مزید 57 افراد دم توڑ گئے، 24 گھنٹوں کے دوران 3060 نئے کیسز رپورٹ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے