• اکتوبر 30, 2020

کیپٹن (ر) صفدر کی اندراج مقدمہ کیلئے درخواست، سیشن عدالت کا پولیس کو نوٹس جاری

لاہور: سیشن عدالت نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 18 اگست تک رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ مسلم لیگ ن کی درخواست میں وزیراعظم عمران خان، مشیر برائے داخلہ شہزاد اکبر، چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ مریم نواز کی پیشی کے دوران ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، سرکاری مشینری کی جانب سے طاقت کا بے دریغ استعمال کیا گیا، اندراج مقدمہ کے لئے درخواست دی لیکن پولیس نے درخواست لینے سے انکار کر دیا۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ مسلم لیگ ن کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، مریم نواز کی پیشی کے موقع پر امن و امان کو قابو میں رکھنا حکومت کی ذمہ داری تھی، حکومت اور نیب نے نہتے اور پرامن کارکنوں پر حملہ کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔درخواست میں مسلم لیگ ن کی جانب سےاستدعا کی گئی کہ حملہ کرنے اور احکامات جاری کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ڈیموکریٹک صدارتی امیدوا جوبائیڈن نے کملا دیوی ہیرس کو نائب صدر عہدے کیلئے چن لیا

Read Next

نیب آفس کے باہر ہنگامہ آرائی: گرفتار 58 لیگی کارکنوں کو جیل بھیجنے کا حکم

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے