• اپریل 18, 2021

کیپٹن ریٹا ئرڈ صفدر کیخلاف کیس میں مریم نواز سے بھی تفتیش ہوگی

لاہور: قومی احتساب بیورونے اثاثہ جات انکوائری میں مریم نواز کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے

کیپٹن ریٹا ئرڈ صفدر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق مریم نواز کے کیپٹن (ر) صفدر کے بے نامی دار ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ مریم نواز کے نام پر کیپٹن (ر) صفدر نے سندر میں 109 ایکٹر اراضی خرید رکھی ہے۔

دستاویزات کے مطابق موضع مال میں زمین مریم نواز کے نام سے خرید رکھی ہے۔ موضع بدوکی میں 62 کنال 2 مرلے کی زمین بھی مریم نواز کے نام پر خریدی گئی ہے۔

نیب دستاویزات کے مطابق 14کنال ایک مرلے کی زمین رائیونڈ روڈ پر مریم نواز کے نام سے بنا رکھی ہے۔ مریم نواز تحصیل رائیونڈ میں 200 ایکٹر کی اراضی کی بے نامی دار ہیں۔

کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف 2020 میں نیب خیبرپختونخوا کو شکایات موصول ہوئی تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں زیادہ تر پراپرٹیز ہونے کے باعث انکوائری نیب لاہور کو منتقل کی گئی۔

نائب کی جانب سے صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کا موقف لینے کی کوشش کی جارہی ہے اور کیپٹن (ر) صفدرکے ذرائع آمدن سے متعلق تفصیلات طلب کی گئی ہیں

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سیکیورٹی فورسزکی شمالی اور جنوبی وزیرستان میں کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک

Read Next

پنجاب کا ماحول گرما گرم سیاسی ماحول ، اپوزیشن کیا چال چلے گی؟

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے