• ستمبر 26, 2021

کینیڈین وزیراعظم کا سیاسی جوا، قبل از وقت انتخابات کا اعلان کردیا

اوٹاوا: کینڈین وزیراعطم جسٹن ٹروڈو نے سیاسی جوا کھیلتے ہوئے ملک میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان کر دیا ہے۔ پورے کینیڈا میں آئندہ ماہ 20 ستمبر کو عام انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا۔

جسٹسن ٹروڈو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انھیں کووڈ کیخلاف بنائے گئے پلان کیلئے نیا عوامی مینڈیٹ درکار ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کی چونسٹھ فیصد آبادی کو مکمل طور پر کورونا سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کی بہبود اور صحت عامہ کیلئے جو فیصلے کر رہی ہے اس سے ہماری آئندہ آنے والی نسلیں تک فائدہ اٹھائیں گی۔ عوام جائزوں کی بات کی جائے تو ماہرین کا کہنا ہے کہ جسٹن ٹروڈو کی جماعت کے پاس مسلسل تیسری مرتبہ انتخابات کو جیتنے کی صلاحیت ہے مگر ہو سکتا ہے اسے واضح اکثریت حاصل نہ ہو سکے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

افغان حکومت طالبان کے سامنے سرنڈر، اشرف غنی ملک سے فرار

Read Next

گھر پر قبضہ کرنے کے الزام میں 4 افراد کے خلاف مقدمہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے