• جولائی 30, 2021

کینیڈا: گھر میں آتشزدگی، پاکستانی خاندان کے 7 افراد جھلس کر جاں بحق

ٹورنٹو: کینیڈا کے شہر کیلگری کے نواح میں گھر میں آتشزدگی کے باعث پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے سات افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

کینیڈا کے شہر کیلیگری میں صبح سویرے گھر میں لگنے والی آگ پر بروقت قابو نہ پایا جا سکا، جس کے باعث پاکستانی نژاد فیملی کے 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شخص اور 4 بچے محفوط رہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں امجد کمال، بیگم رافعہ رشید اور 5 بچے شامل ہیں۔ جاں بحق ہونے والی فیملی کا تعلق کراچی سے ہے۔ پولیس کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، تحقیقات جاری ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

حمزہ شہباز کو اکاؤنٹس میں 25 ارب روپے آمدن کے ذرائع بتانے کا حکم

Read Next

بپن راوت کی سیاسی تقرری ہندوستانی فوج کے پول کھولنے لگی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے