• جولائی 28, 2021

کینیڈا: چاقو بردار شخص نے 2 مسلمان خواتین کے حجاب کھینچ کر پھینک دیئے، ایک زخمی

ٹورنٹو: کینیڈا میں اسلامو فوبیا کا ایک اور واقعہ پیش آ گیا، چاقو بردار شخص نے دو مسلمان خواتین کے حجاب کھینچ کر پھینک دیئے، ایک خاتون زخمی ہو گئی۔

کینیڈا کے شہر سینٹ البرٹ میں چاقو بردارشخص نے 2 مسلم خواتین کو دھکے دیئے، ان پر نسلی جملے کسے پھر حجاب کھینچ کر نیچے گرا دیئے، حملے میں ایک خاتون زخمی ہو گئی جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے حملہ آور کا حلیہ بتاتے ہوئے اسے گرفتار کرنے میں عوام سے مدد کی اپیل کردی۔

شہر کی خاتون میئر کیتھی ہیرن نے کہا کہ اس طرح کے واقعات قطعی طور پر قابل قبول نہیں، کینیڈا میں نفرت پھیلانے کے خلاف قوانین مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

‘سیسیلین مافیا کے القابات پانے والے نواز شریف عدالت سے سند یافتہ چور ثابت ہوئے’

Read Next

سینئر اداکار انور اقبال کی طبیعت ناساز، اہلخانہ کی دعاؤں کی درخواست

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے