• مارچ 1, 2021

کینیڈا میں رنگت کی وجہ سے دہشتگرد کے کردار ملے: احد رضا

کراچی: اداکار احد رضامیرنے کہا ہے کہ انہوں نے پاکستان کا رخ اس لیے کیا کیونکہ کینیڈا میں انہیں اس طرح کا کام نہیں مل رہا تھا جیسا کام وہ کرنا چاہتے تھے بلکہ انہیں دہشتگرد کے کردار دئیے جارہے تھے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق احد رضا میر نے کہا ایسے ڈاکٹرز بھی توموجود ہیں جن کے بچے ڈاکٹرز ہی بنتے ہیں، لوگوں کی نسلیں فوج میں ہوتی ہیں، سیاست میں ہوتی ہیں انہیں تو کوئی کچھ نہیں کہتا لیکن جیسے ہی ایک اداکار کا بچہ بہتر کارکردگی دکھاتا ہے تو سب کہنے لگتے ہیں اوہ اقربا پروری۔ احد رضامیر نے اس الزام کا دفاع کرتے ہوئے کہا ایسا نہیں ہے میرے خیال سے میں محنت کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ میں محنت کروں کیونکہ مجھے یہی صحیح لگتا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ممبئی ہائیکورٹ نے سونو سود کی درخواست مسترد کردی

Read Next

روس کی کورونا ویکسین ” اسپوٹنگ” کو پاکستان میں استعمال کی اجازت

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے