• جولائی 28, 2021

کیمرے کے سامنے جاتے نروس ہو جاتی ہوں: آمنہ الیاس

اسلام آباد:  ماڈل و ادکارہ آمنہ الیاس کا کہنا ہے کہ آج بھی کیمرے کے سامنے جاتے ہوئے نروس ہوجاتی ہوں۔

 رپورٹ کے مطابق آمنہ الیاس نے بتایا کہ شوبز کی دنیا میں قدم رکھے کئی سال ہو چکے ہیں لیکن آج بھی کیمرے کے سامنے جاتے ہوئے نروس ہوجاتی ہوں، مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے کوئی امتحان ہے اور پتہ نہیں رزلٹ کیا ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ اداکارہ بنوں گی، میں نے ٹی وی کمرشلز کئے ہوئے تھے اور فیشن ویڈیوز کرتی تھی، ڈائریکٹرز جیسا سمجھاتے تھے کر لیتی تھی۔ فلم میں کام کرنیکی پیشکش کے بعد مجھے محسوس ہوا کہ شاید میں اداکاری کر سکتی ہوں تو میں نے قسمت آزما لی البتہ مجھے ڈائیلاگز بولنے پر بہت محنت کرنا پڑی۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ کسی فلم کا سکرپٹ ملتا ہے تو اسے بار بار پڑھتی ہوں یہاں تک کہ اس رول کے لیے ہاں کرنے سے پہلے سکرپٹ کو لازمی طور پر چار پانچ بار پڑھ چکی ہوتی ہوں۔ بار بار پڑھنے سے آپ کو پتہ لگ جاتا ہے کہ رائٹر کہنا کیا چاہتا ہے اور کہانی ہے کیا اور کردار کو بہتر انداز میں کرنے کے لیے کیا کیا جا سکتا ہے۔‘

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کورونا کیسز میں اضافہ: فیصل سلطان کا عید قربان پر سمارٹ لاک ڈاؤن کا عندیہ

Read Next

ملز کی روئی کی خریداری میں دلچسپی ، نرخ300روپے من بڑھ گئے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے