• اکتوبر 30, 2020

کیماڑی ضلع کے قیام کیخلاف عدالت جائیں گے، وسیم اختر

سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں ساتویں ضلع کیماڑی کے قیام کی منظوری کے بعد میئر وسیم اختر نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس اقدام کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔

گلشن اقبال میں روڈ کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ پہلے ہی کراچی کو چھ اضلاع میں تقسیم کیا گیا ہے۔ مزید کسی صورت تقسیم نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کا مینڈیٹ جن کے پاس ہے، ان سے مشاورت نہیں کی گئی۔ منتخب کہیں اور سے ہوئے ہیں اور فیصلے کراچی شہر کے کیے جارہے ہیں۔ یہ سیاسی مفاد کے لئے کیا جارہا ہے اور یہ فیصلہ انتہائی نامناسب ہے۔ سندھ حکومت کا صرف سیاسی دماغ چلتا ہے، تعمیری دماغ نہیں چلتا۔

وسیم اختر نے کہا کہ حکومت اپنے سیاسی فائدے کے لیے کراچی کو تباہ کررہی ہے۔ ہم اس فیصلے کے خلاف کورٹ جائیں گے۔ اگر ضلع بن سکتے ہیں تونئے صوبے بھی بن سکتے ہیں۔ جب صوبے بننے کی بات آتی ہے تو سندھ ماں بن جاتی ہے۔ جب کراچی کو تقسیم کرتے ہیں تو کچھ نہیں ہوتا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

گاڑیوں کی چوری: ایکسائز ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد کا ای ٹیگنگ شروع کرنیکا فیصلہ

Read Next

ایپل نے امریکا کی دیگر ٹیکنالوجی کمپنیوں کو پیچھے چھوڑ دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے