• اکتوبر 29, 2020

کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ ریاستی تاریخ کی دوسری بدترین آگ قرار

کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی خوفناک آگ کو ریاستی تاریخ کی دوسری بدترین آگ قرار دے دیا گیا ہے۔  غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آگ 10 لاکھ ایکڑ اراضی تک پھیل گئی ہے جب کہ تیز ہوا کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں 14 ہزار فائر فائٹرز  ایک ہفتے سے جنگلات میں 2 درجن سے زائد مقامات پر لگی آگ بجھانے میں مصروف ہیں جب کہ آگ بجھانے کے لیے ہوائی جہاز اور ہیلی کاپٹرز کی بھی مدد لی جارہی ہے۔ آگ سے اب تک 700 سے زائد عمارتیں تباہ ہوچکیں اور ہزاروں افراد انخلا پر مجبور ہوئے ہیں، شدید آگ کے باعث اطراف کے علاقوں میں درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے آگ کو بڑی آفت قراردے دیا ہے جب کہ تیز ہواؤں اور آسمانی بجلی گرنے سے جنگلات میں مزید آگ لگنے کا خطرہ ہے اور آگ سان فرانسسکو کے ساحلی علاقے تک پھیلنے کاخدشہ ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بیروت دھماکوں کی تحقیقات میں نیا موڑ آگیا

Read Next

زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ: سیکرٹری بلدیات روشن شیخ گرفتار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے