• نومبر 30, 2020

کیرئیر کے آغاز میں گینگسٹرز کی کالز آتی تھیں،شاہ رخ خان

ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ ان کی زندگی میں ایسا خوفناک وقت بھی آیا جب انہیں اصلی گینگسٹرز کی دھمکی آمیز ٹیلی فون کالیں موصول ہوتی تھیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کے کنگ شاہ رخ خان نے کہا کہ کیریئر کے آغاز میں گینگسٹر نے کال کر کے اپنے من پسند پروڈیوسر دوست کی فلم میں کام کرنے کو کہا تھاجس پر اسے کہا ‘جیسے میں آپ کو نہیں بتاتا کہ کسے مارنا ہے کسے نہیں ایسے ہی آپ بھی مجھے نہ بتائیں کہ مجھے کونسی فلم کرنی ہے اور کونسی نہیں’۔ شاہ رخ خان نے بتایا کہ ‘انہیں انڈر ورلڈ کے ڈان ابو سلیم اور سلیم چھوٹا کی کالز آتی تھیں، دھمکی آمیز کالز میں انہیں گینگسٹر کی پسند کی فلموں میں کام کرنے کو کہا جاتا تھا’۔ شاہ رخ خان نے کہا کہ ‘وہ وقت میری زندگی کا پریشان کن اور ڈراؤنا ترین وقت تھا’۔
شاہ رخ خان پر لکھی گئی کتاب میں مصنفہ انوپمہ چوپڑا، گینگسٹرز کی کال سے متعلق تفصیل بیان کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ بالی وڈ کنگ کو فلم ‘دل تو پاگل ہے’ کی شوٹنگ کے دوران گینگسٹر کی دھمکی آمیز کال موصول ہوئی جس پر شاہ رخ خان خوفزدہ ہو گئے تھے۔

Read Previous

آزاد کشمیر کے عوام مہنگائی سے پریشان، افسران صرف نرخنامے جاری کرنے تک محدود

Read Next

جاندار کردار ہی فنکار کو زندہ رکھتے ہیں: صبور علی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے