• مئی 25, 2022

کیا نیٹ فلکس پر پاکستان کی پہلی ویب سیریز نشر کی جائے گی؟

نیٹ فلکس ویڈیو اسٹریمنگ نے پاکستان کی پہلی ویب سیریز کونشر کرنے کے لیے منظوری دے دی ہے۔ لیکن ابھی باقاعدہ طور پر اس کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

پاکستانی صحافی حسن کاظمی نے  ٹوئٹر پر پوسٹ کے ذریعے یہ  خبر دی ہے کہ نیٹ فلکس نے پاکستان کی پہلی ویب سیریز کو نشر کرنے کے لیے منظوری دے دی ہے۔

اُنہوں نے لکھا ہے کہ بالآخر نیٹ فلکس نے پاکستان کی پہلی ویب سیریز کو منظوری دے دی، اس ویب سیریز کے 3 سیزن ہیں اور ہر ایک سیزن 13 اقساط پر مشتمل ہے، جس کا بجٹ بھی بہت بڑا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اس بارے میں مزید تفصیلات جلد بتائی جائیں گی۔

نیٹ فلکس ویڈیو اسٹریمنگ کی ایک امریکی بین الاقوامی کمپنی ہے جس کے صارفین ماہانہ معاوضہ ادا کرنے کے بعد لا تعداد فلمیں اور ٹی وی شوز دیکھ سکتے ہیں۔ اس وقت نیٹ فلیکس پر دنیا بھر سے 192 ملین سے زائد سبسکرابرز ہیں۔

Read Previous

ٹم ڈیوڈ بھی دھانی اور عمران طاہر کے کلب میں شامل

Read Next

کراچی: گلشن اقبال میں دو گھریلو ملازمائیں 45 لاکھ کا سونا لوٹ کر فرار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے