• دسمبر 1, 2021

کیا شعیب اختر کرکٹ میں واپس آرہے ہیں؟

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر نے کرکٹ میں واپسی کے حوالے سے ایک تصویر شیئر کرکے مداحوں کو تذبذب میں مبتلا کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شرٹ کی تصویر شیئر کی گئی جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ کرکٹ کو دوبارہ جوائن کررہے ہیں۔

شعیب اختر کی جانب سے سیاہ اور سبز رنگ کی ایک کٹ شیئر کی گئی ، شیئر کی گئی شرٹ پر 14 نمبر درج ہے ۔ یہ بات یاد رہے کہ شعیب اپنے کرکٹ کیریئر میں اسی نمبر کے ساتھ کھیلتے آئے ہیں۔

تصویر کے کیپشن میں سابق فاسٹ باوؤلر نے لکھا کہ ایک بار پھر نمبر 14 کو پہننے کا وقت آگیا ہے جبکہ شعیب اختر کی جانب سے فی الحال واضح نہیں کیا گیا کہ وہ یہ شرٹ کب اور کس ٹورنامنٹ میں پہنیں گے؟

شعیب اختر کی جانب سے شیئر کردہ تصویر کے حوالے سے مداحوں میں بے چینی بڑھ گئی ہے پوسٹ پر تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

شعیب اختر کی پوسٹ پر متعدد مداح اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں جس میں سے اکثریت جاننے کے خواہشمند ہیں کہ شعیب یہ کٹ کس ٹورنامنٹ میں پہنیں گے۔

واضح رہے کہ 2011 میں پاکستانی فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کرکٹ ورلڈ کپ کے بعد بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان کیا تھا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

جوبائیڈن کی فتح پر کانگریس میں توڑ پھوڑ کرنیوالے شخص کو ساڑھے 3 سال قید کی سزا

Read Next

امید ہے پاک بھارت ٹیمیں سہ ملکی سیریز میں مدمقابل ہوں گی: رمیز راجہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے