• مئی 23, 2022

کیا باحجاب خواتین کو ڈرانا مردانگی ہے: جاوید اختر

ممبئی:  بھارتی سکرپٹ رائٹر اور شاعر جاوید اختر بھی باحجاب طالبہ کو ہراساں کرنیوالے ہندو انتہا پسندوں پر پھٹ پڑے۔

 رپورٹ کے مطابق جاوید اختر نے بھی حجاب والے معاملے پر اپنا شدید ردعمل دیا اور لڑکیوں کو ڈرانے اور دھمکانے کے واقعے کی مذمت کی۔ جاوید اختر نے ٹویٹر پر لکھا میں کبھی حجاب یا برقع کے حق میں نہیں رہا اور اب بھی اپنے موقف پر قائم ہوں۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ تاہم مجھے غنڈوں کے اس ہجوم سے نفرت ہے جو لڑکیوں کے ایک چھوٹے گروپ کو ڈرانے کی کوشش کر رہے ہیں اور وہ بھی ناکام، کیا یہ مردانگی ہے؟ انتہائی افسوس کامقام ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بلوچستان عوامی پارٹی نظر انداز کئے جانے پر حکومت سے ناراض، سینیٹ سے واک آؤٹ

Read Next

لاہور قلندرز نے راشد خان کی جگہ فواد احمد کو ٹیم میں شامل کرلیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے