
۔ بین الاقوامی منڈیوں میں اسکی مانگ میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔ عالمی معیار کے مطابق پیداوار حاصل کرنے کے لئے زرپاشی کا عمل بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔حاصل پور میں فروری، مارچ کے مہینوں میں تمام پھلدار پودوں پر پھول آنا شروع ہوجاتا ہے۔ اکثر پھلدار پودوں میں نر اور مادہ حصوں کا ملاپ از خود مکمل ہوجاتا ہے۔ لیکن اچھی اور مکمل پیداوار حاصل کرنے کے لئے مادہ کھجور پر نر دانہ از خود ڈالنا پڑتا ہے۔ کھجور کی مادہ سیپیاں ایک وقت میں نہیں کھلتی۔ تمام سیپیاں کھلنے میں 20 سے 25 دن لگ جاتے ہیں۔ اس لئے روزانہ ہر کھجور پر نظر رکھنی چاہیے۔ سیپی کھلنے پر زر دانہ ڈالا جائے۔ مادہ پھولوں میں قبولیت (Receptive Time) کا دورانیہ 24 سے 72 گھنٹے تک ہوتا ہے۔ اس دوران زردانہ حاصل ہونے پر پھل بننے کا آغاز یا عمل سے زرپاشی مکمل ہوجاتی ہے۔آلہ زرپاشی کی مدد سے ایک آدمی 20 سے 25 فٹ بلندی تک آسانی سے زر پاشی کرسکتا ہے۔