• اکتوبر 16, 2021

کچھ وزراء شاید اپنے لیڈر کی صبح کی بات دوپہر میں بھول جاتے ہیں: وزیراعلیٰ سندھ

کراچی:  وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کچھ وزراء شاید اپنے لیڈر کی صبح کی بات دوپہر میں بھول جاتے ہیں، نادان وزراء کچھ اور باتیں کرنا شروع کر دیں گے تو کس طرح مل کر کام ہوگا، نالوں کی صفائی پر کام چل رہا ہے، شہر میں ساری رات بارش ہونے کے باوجود صورتحال قدرے بہتر ہے۔

 وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نے ڈاو یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کم وسائل کیساتھ مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، سندھ حکومت ہر چیلنج کے باوجود خدمت کرتے رہیں گے، منصوبے ثابت کریں گے کہ صوبائی حکومت نے کام کیا۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے ہیلتھ سیکٹر میں بیشتر منصوبے شروع کیے، ہمارے وسائل اتنے نہیں جتنا کام ہم ہیلتھ سیکٹر میں کرنا چاہتے ہیں، ہیلتھ کے علاوہ دیگر شعبوں میں بھی سندھ حکومت کام کر رہی ہے، سندھ حکومت نے تھر میں جس جذبے سے کام کیا اسے دکھایا جائے، سندھ حکومت نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت متعدد منصوبے لگائے، یہ صوبہ اس سے زیادہ کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی، ضلع شوپیاں میں نوجوان شہید

Read Next

بحیرہ عرب میں طوفان: کراچی میں پرائیویٹ سکول اور کالج بند رکھنے کا اعلان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے