• اکتوبر 31, 2020

کپتان کریز پر سیٹ، لمبی اننگر کھیلنے کیلئے تیار، کسی کو این آر او نہیں دینگے:وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے پی ٹی آئی حکومت کے 2 سال مکمل ہونے کے بعد وفاقی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کیلئے بری خبر ہے کہ کپتان کریز پر سیٹ ہوگئے ہیں اور لمبی اننگز کھیلنے کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم کسی کو این آر او نہیں دیں گے، عمران خان کی حکومت نے ثابت کیا ملک کے مفاد میں وہ سب کو ساتھ لیکر چلتے ہیں۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ حکومت پر نا اہلی کے الزامات عائد کیے جاتے ہیں، کہا جاتا ہے عمران خان دوسروں کو ساتھ لیکر نہیں چلتے، سچ ہے عمران خان این آر او دینے کیلئے کسی کے ساتھ نہیں چلتے، عمران خان 22 سال کی جدوجہد کے بعد وزیراعظم بنے، عمران خان لمبی اننگز کھیلنے کیلئے پر عزم ہیں۔ اسد عمر نے کہا کورونا رواں صدی کا بڑا چیلنج تھا، کورونا کے باعث معاشی اور صحت کے لحاظ سے تباہی دیکھنے کو ملی، بل گیٹس نے بھی بھارت سے موازنہ کیا، پاکستان کو سراہا، پاکستان کی کورونا وائرس سے متعلق حکمت عملی کو دنیا نے سراہا، کورونا وائرس کے معیشت پر اثرات مرتب ہوئے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے مزید کہا کورونا سے بنگلادیش میں پاکستان کی نسبت 4 گنا اموات ہو رہی ہیں، ایران میں کورونا سے پاکستان کی نسبت 20 گنا اموات ہو رہی ہیں، بھارت میں کورونا کے باعث پاکستان کی نسبت 12 گنا اموات ہو رہی ہیں، کورونا کے دوران دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں کم نقصان ہوا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بھارت کا پاکستان کو سفارتی محاذ پر تنہا کرنے کا منصوبہ ناکام بنایا:وزیر خارجہ شاہ محمود

Read Next

جتنا بھی مشکل وقت آئے، عوام کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا: وزیراعظم عمران خان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے