• جون 22, 2021

کپاس کے نئے سیزن کا آغاز ہوگیا، 800 گانٹھیں تیار

کراچی: کپاس کے نئے سیزن 22-2021 کا آغاز ہو چکا ہے اور فی الحال 800 گانٹھیں تیار ہوچکی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یکم جون 2021 سے ملک میں کپاس کے نئے سیزن کی ابتدا ہو گئی ہے اور یکم جون کو سندھ سے ٹنڈوآدم کی ایک جننگ فیکٹری سے روئی کی 400 گانٹھوں کی ڈلیوری ہوگئی ہے اور سانگھڑ کی ایک فیکٹری میں 100 گانٹھیں تیار ہوچکی ہے ، اسی طرح سندھ کی پھٹی سے بورے والا کی ایک جننگ فیکٹری میں روئی کی 200 گانٹھوں کی ڈلیوری ہوچکی ہے ،فی الحال کپاس کی نئی فصل 22-2021 کی تقریباً روئی کی 800 گانٹھیں تیار ہوچکی ہے۔

فیڈرل ایگری کلچر کمیٹی نے اس سال روئی کا پیداواری ہدف ایک کروڑ 5 لاکھ گانٹھوں کا مقرر کیا ہے ،پنجاب میں کپاس کا پیداواری ایکریج 40 لاکھ ایکڑ اور سندھ کا پیداواری ایکریج 17 لاکھ ایکڑ پر ہوا۔ بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں تقریبا ً3 لاکھ ایکڑ پر کپاس کی بوائی ہو گی جس میں سے فی الحال تقریباً 65 سے 70 فیصد بوائی ہوچکی ہے ۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازم کو جولائی کی تنخواہ نہیں ملے گی: سندھ حکومت

Read Next

وزیراعظم عمران خان سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات، سیاسی صورتحال سےمتعلق گفتگو

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے