• اکتوبر 30, 2020

کولون انڈور ٹینس کوارٹرز فائنل عصام الحق قریشی جمعہ کو ایکشن میں نظر آئیں گے

کولون:پاکستان کے نامور ٹینس سٹار عصام الحق قریشی اور ان کے برطانوی جوڑی دار ڈومینک انگلوٹ جرمنی میں جاری اے ٹی پی کولون انڈور ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز کوارٹرز فائنل راؤنڈ میں جمعہ کو ایکشن میں نظر آئیں گے۔ جرمنی میں جاری اے ٹی پی کولون انڈور اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز کوارٹرز فائنل میچ میں پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے برطانوی جوڑی دار ڈومینک انگلوٹ کا مقابلہ انگلینڈ کے کین سکوپسکی اور ان کے مکسیکن جوڑی دار سانتیاگو گونزالز سے ہوگا۔ اس سے قبل پری کوارٹرز فائنل راؤنڈ میچ میں اعصام الحق قریشی اور ڈومینک انگلوٹ نے حریف فرانس کے بینوئٹ پائیر اور ان کے امریکی جوڑی دار نکولس منروکو سٹریٹ سیٹس میں شکست دیکر ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل رائونڈ کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

علیزے گبول کورونا کے باعث تنہائی سے تنگ آگئی

Read Next

بابر اعظم کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ تک کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے