• ستمبر 26, 2021

کوشش ہے دسمبر تک 70 فیصد آبادی کو ویکسین لگ جائے: یاسمین راشد

لاہور: وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ کوشش ہے دسمبر تک 70 فیصد آبادی کو ویکسین لگ جائے، لاہور کی بہت جلد 40 فیصد آبادی ویکسی نیٹڈ ہوجائے گی، حکومت فری ویکسی نیشن کی سہولت گھر گھر پہنچانے کو تیار ہے۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے موبائل ویکسینیشن یونٹس کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت گھر گھر تک فری ویکسی نیشن کی سہولت دینے کیلئے تیار ہے، ویکسین بہت حد تک بیماری کو روکنے کی صلاحیت رکھتی ہے، ویکسین سے ہی جان بچائی جاسکتی ہے، 88 فیصد مریض ایسے ہیں جن کو ویکسین نہیں لگائی گئی، 12 فیصد مریضوں کو ویکسین لگائی گئی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پیپلزپارٹی کی ہوا چل پڑی، اگلے انتخاب میں جیالے کامیاب ہوں گے: بلاول بھٹو

Read Next

‘پی ٹی آئی نے گزشتہ دور میں ایک ارب درخت لگائے، جلد عوام کے سامنے مفصل رپورٹ رکھیں گے’

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے