• اکتوبر 23, 2020

کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز کا پی ایس ایکس کا دورہ

کراچی: کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا۔

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنایا گیا اور فورسز نے 4 دہشتگردوں کو صرف 8 منٹ میں مار گرایا جب کہ حملے میں ایک پولیس افسر اور 3 سیکیورٹی گارڈ شہید ہوئے۔

کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز پاکستان اسٹاک ایکسچینج پہنچے اور اس موقع پر  ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر بخاری بھی ان کے ہمراہ تھے۔

کور کمانڈر کے اسٹاک ایکسچینج کے دورے پر پی ایس ایکس کے اطراف سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے۔

کور کمانڈر کراچی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے عہدیداران سے ملاقات کی اور گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سابق صدر آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری

Read Next

Awam Ki Soch: Exclusive Interview of MQM-P Senator Mian Ateeq

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے