• اکتوبر 16, 2021

کور کمانڈرز کانفرنس، افغانستان میں دہشتگردوں کے منظم ہونے کا نوٹس

راولپنڈی:  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیر صدارت ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس میں افغانستان سے پاکستان میں فائرنگ کے واقعات اور وہاں دہشتگردوں کے دوبارہ منظم ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا گیا کہ امید ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں عالمی، ملکی اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

کور کمانڈرز کو مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی جبکہ کنٹرول لائن، ورکنگ باؤنڈری اور پاک افغان بارڈر کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پیپلز پارٹی کو اپنی غلطی تسلیم کرنا ہو گی،مولانا فضل الرحمن

Read Next

کورونا کی تیسری لہر، مہلک وائرس مزید 65 جانیں لے گیا، 2724 نئے کیسز رجسٹرڈ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے