• اکتوبر 29, 2020

کوروںا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی بڑی کامیابی،وائرس بچاؤ کی ویکسین کلینکل ٹرائل کے تیسرے مرحلے کا آغاز

اسلام آباد:کورونا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی بڑی کامیابی، وائرس سے بچاؤ کی ویکسین ‘کینسینو’ کے کلینکل ٹرائل کے تیسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا، پہلےدو مرحلوں کے ٹرائل چین میں کئے گئے۔  معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کا ٹرائل شروع ہوگیا، ویکسین کے ٹرائل پر اپنی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں، ویکسین کا ٹرائل صحت کے نظام میں بہتری کیلئے بھی اہم ہے۔ ایگزایکٹو ڈائریکٹر این آئی ایچ میجر جنرل عامر اکرام کا کہنا تھا ویکسین کا کلینیکل ٹرائل چین کے تعاون سے شروع کیا گیا، ویکیسین کا دوسرے مرحلے میں 508 افراد پر ٹرائل کیا گیا، تیسرے مرحلے میں 8 سے 10 ہزار افراد پر ویکسین کا ٹرائل ہوگا، یہ ویکسین چین میں فوج اور پولیس کیلئے منظور ہوچکی ہے۔ ادھر وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا پاکستان میں کوویڈ 19 ویکسین کے تیسرے مرحلہ کا آزمائشی آغاز ہوگیا، ویکسین ایک چینی کمپنی نے تیار کی ہے، آزمائشی مرحلے میں 7 ممالک کے 40 ہزار افراد شریک ہوںگے، جس میں 8 سے 10 ہزار پاکستانی ہوںگے، ٹیسٹ کے ابتدائی نتائج 4 سے 6 ماہ میں متوقع ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ٹرمپ کا رواں ہفتے کے آخر تک امریکی سپریم کورٹ کی نئی جج تعینات کرنے کا اعلان

Read Next

نواز شریف نے اے پی سی میں دشمن طاقتوں سے مطابقت کا ثبوت دیا،فیاض الحسن چوہان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے