• ستمبر 30, 2022

کورونا:10فیصدسے کم شرح والے شہروں سے پابندیاں ختم

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کورونا پابندیوں کا نیا اعلامیہ جاری کر دیا۔  کورونا کیسز کے 10 فیصد سے کم شرح والے شہروں میں پابندیاں اٹھا دی گئیں۔

این سی او سی  نے کورونا کیسز کے 10 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں پابندیاں برقرار رکھںے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

این سی او سی کے مطابق 10 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں انڈور اجتماعات  پر پابندی ہو گی۔ آؤٹ ڈور اجتماعات میں مکمل ویکسینیٹڈ 300 افراد کے شرکت کر سکیں گے جبکہ 10 فیصد تک مثبت شرح والے شہروں میں انڈور اجتماعات کی اجازت ہو گی۔

10 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں انڈور ڈائن ان پر پابندی برقرار رہے گی۔ انڈور جمز کو 50 فیصد گنجائش کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہو گی۔ سینماز، مزارات، تفریحی مقامات پر 50 فیصد تک اجازت ہو گی۔

این سی او سی نے کنٹیکٹ اسپورٹس پر عائد پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تعلیمی اداروں میں 12 سال تک کے اسٹوڈنٹس متبادل ایام میں 50 فیصد کی گنجائش کے ساتھ آسکیں گے۔

12 سال سے زائد عمر کے اسٹوڈنٹس فل ویکسینیشن کے ساتھ تعلیمی اداروں میں آسکیں گے۔

این سی اوسی کے مطابق ملک کے 6 شہراب بھی کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد  سے زیادہ ہے۔ ان شہروں میں گلگت، مظفرآباد، مردان، کراچی، حیدرآباد اور پشاور شامل ہیں۔

10 فیصد سے زائد شرح والے علاقوں میں پابندیاں 16 فروری سے 21 فروری تک جاری رہیں گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

افغانستان میں طالبان حکومت کو تسلیم کرنا چاہیے، وزیر اعظم

Read Next

بھارت میں 14 شادیاں کرنے والا شخص گرفتار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔