• نومبر 25, 2020

کورونا کے پیش نظر سکولز بند کرنے کا فی الحال کوئی منصوبہ نہیں،ڈاکٹر فیصل سلطان

اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند کرنے کا تاحال کوئی پلان نہیں ہے۔ ڈینٹسٹری سکول کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذکورہ سکول میں جدید اور معیاری سہولیات موجود ہیں۔ میں نے اپنی پوری زندگی میں اس طرح کا پاکستان میں جدید ہسپتال کبھی نہیں دیکھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کورونا وائرس کے روزانہ کے اعدادوشمار کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لے رہے ہیں۔ ہمیں موجودہ صورتحال میں زیادہ احتیاط کرنا ہوگی۔ اگر احتیاط نہ کی گئی تو ہم اپنے آپ کو مشکل میں ڈال لیں گے۔ ہسپتالوں میں وبا کے دوران میڈیکل سرگرمیاں بند نہیں کی جائیں گی۔ وبا کے دوران بھی لوگ بیمار ہوتے رہتے ہیں، ہمیں ان کو بھی دیکھنا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کشمیریوں کو بھارتی محاصرے سے نجات دلانے کیلئے بوسنیا سمیت عالمی برداری کو کردار ادا کرنا ہوگا،وزیرخارجہ

Read Next

اپوزیشن تحریک سے نمٹنے کی تیاری،وزیر اعظم کا اتحادی جماعتوں کیلئے ظہرانہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے