• اکتوبر 26, 2021

کورونا کے وار میں کمی، 24 گھنٹے کے دوران 1490 نئے مریضوں کا اضافہ

اسلام آباد:  کورونا وائرس سے 27 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 27 ہزار 893 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 51 ہزار 348 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 490 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 33 ہزار 286، سندھ میں 4 لاکھ 60 ہزار 111، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 74 ہزار 671، بلوچستان میں 32 ہزار 981، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 332، اسلام آباد میں ایک لاکھ 5 ہزار 733 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 234 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 95 لاکھ 90 ہزار 145 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52 ہزار 415 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 11 لاکھ 77 ہزار 249 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 407 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

 

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 27 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 27 ہزار 893 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 685، سندھ میں 7 ہزار 427، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 580، اسلام آباد میں 928، بلوچستان میں 349، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 738 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

اسٹیٹ بینک کی اجازت سے کمپنیاں ضرور کھلی تھیں:شوکت ترین

Read Next

سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کیخلاف توہین عدالت کی اپیل خارج کر دی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے