• اکتوبر 19, 2021

کورونا کے وار میں کمی، 24 گھنٹے کے دوران 1411 نئے مریضوں کا اضافہ

اسلام آباد: کورونا وائرس سے 56 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 27 ہزار 785 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 46 ہزار 538 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 411 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 31 ہزار 666، سندھ میں 4 لاکھ 57 ہزار 928، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 74 ہزار 17، بلوچستان میں 32 ہزار 926، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 328، اسلام آباد میں ایک لاکھ 5 ہزار 516 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 157 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 94 لاکھ 35 ہزار 155 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 49 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 11 لاکھ 70 ہزار 590 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 649 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 56 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 27 ہزار 785 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 637، سندھ میں 7 ہزار 407، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 547، اسلام آباد میں 924، بلوچستان میں 348، گلگت بلتستان میں 184 اور آزاد کشمیر میں 738 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

Headlines | 29 September 2021 | A1 Tv News |

Read Next

گورنر ہائوس کی دیواریں مسمار کی جائیں: وزیراعظم کی ہدایت

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے