• دسمبر 1, 2021

کورونا کے وار میں مسلسل کمی: چوتھی لہر مزید 9 جانیں لے گئی، 449 نئے مریض

اسلام آباد: کورونا وائرس سے 9 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 547 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 77 ہزار 160 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 449 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 41 ہزار 176، سندھ میں 4 لاکھ 71 ہزار 963، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 78 ہزار 643، بلوچستان میں 33 ہزار 338، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 394، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 151 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 495 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 11 لاکھ 43 ہزار 23 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 709 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 25 ہزار 880 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 235 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 9 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 547 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 949، سندھ میں 7 ہزار 596، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 774، اسلام آباد میں 944، بلوچستان میں 357، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 741 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وزیراعلیٰ پنجاب نے ایڈہاک ڈاکٹروں کی ملازمتوں میں توسیع کی منظوری دیدی

Read Next

وفاقی وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان کا نام کالعدم لسٹ سے نکال دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے